اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما فیگن یوکسیک داگ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ کے دہشت گردانہ اقدامات حکومت انقرہ کی طرف سے اس گروہ کی مسلسل مدد و حمایت کا نتیجہ ہیں- ان کا کہنا تھا کہ قوی امکان یہی ہے کہ جمعرات کو کوبانی پر حملہ کرنے والے داعش دہشت گرد گروہ کے افراد ترکی کے راستے شام پہنچے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169